مصر کی معروف عربی و اردو کی شاعرہ محترمہ ڈاکٹر ولاء جمال العسیلی بصیرت آن لائن کی مدیرہ اعزازی مقرر

0
0

ممبئی : //عربی نژاد مصر سے تعلق رکھنے والی عربی اور اردو زبان میں قادرالکلام شاعرہ محترمہ ڈاکٹر ولاء جمال العسیلی صاحبہ کو بصیرت آن لائن نے مدیرہ اعزازی مقرر کیا ہے، خالص عربی النسل ہونے کے باوجود جس طرح اردو زبان و ادب سے انہیں بے پناہ محبت ہے اور جس تسلسل کے ساتھ اردو زبان میں مضامین، افسانے اور دیگر تحریروں کے ساتھ شعر و شاعری کرتی ہیں ان کی انہی خدمات کے اعتراف میں بصیرت آن لائن نے انہیں مدیرہ اعزازی کا عہدہ تفویض کیا ہے، یہ اطلاع بصیرت آن لائن کے اسسٹنٹ ایڈیٹر نفیس اختر نے ایک پریس بیان میں دیا، انہوں نے کہا کہ گذشتہ 5 ستمبر 2021 بروز اتوار کو یوم اساتذہ کے موقع پر ایک بین الاقوامی آن لائن مشاعرہ شاعرات کا انعقاد کیا گیا تھا جس کی صدارت محترمہ ڈاکٹر ولاء جمال العسیلی نے کی تھی، یہ مشاعرہ درس و تدریس کے میدان میں خواتین اساتذہ کی بے لوث اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں منعقد کیا گیا تھا جس میں ہند و بیرون ہند سے ممتاز اور شعر و ادب کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شاعرات نے حصہ لیا تھا، یہ مشاعرہ بصیرت آن لائن کے آفیشیل یوٹیوب چینل Baseerat Online پر لائیو نشر کیا گیا تھا، مشاعرے کے اختتام پر بصیرت آن لائن کے چیف ایڈیٹر غفران ساجد قاسمی نے محترمہ ڈاکٹر ولاء جمال العسیلی صاحبہ کو مدیرہ اعزازی مقرر کرنے کا اعلان کیا جس کی تائید مشاعرہ میں شریک تمام شاعرات نے کی اور محترمہ ڈاکٹر ولاء جمال العسیلی صاحبہ نے انتہائی خندہ پیشانی کے ساتھ قبول کیا. واضح رہے کہ محترمہ ڈاکٹر ولاء جمال العسیلی صاحبہ کا تعلق مصر سے ہے اور وہ پہلی عربی خاتون ہیں جو اردو میں شعر و شاعری کرتی ہیں، وہ قاہرہ میں واقع عین شمس یونیورسٹی میں شعبہ اردو کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں، ان کے مضامین اور شعری کلام ہندوستان و پاکستان کے موقر اخبارات میں پابندی سے شائع ہوتے رہتے ہیں، اور برصغیر ہند و پاک کے قارئین انہیں شوق سے پڑھتے ہیں، بصیرت آن لائن کی اس پیشکش پر مشاعرہ میں شریک تمام شاعرات نے محترمہ ڈاکٹر ولاء جمال العسیلی صاحبہ کو مبارکباد پیش کی، مبارکباد پیش کرنے والوں میں محترمہ نور جمشیدپوری ریاض سعودی عرب، محترمہ روحی شعیب گنگوہی ،محترمہ ڈاکٹر قمر سرور، محترمہ شگفتہ یاسمین غزل، محترمہ فوزیہ اختر ردا کولکاتا، محترمہ نگینہ ناز منصور ممبئی، محترمہ نورالصبا شایاں ممبئی، محترمہ احساس نایاب شیموگہ، محترمہ ڈاکٹر شگفتہ غزل، محترمہ ثانیہ فرحت جمال حاجی پور، محترمہ جبیں شمس بھاگلپور ،محترمہ حنا رضوی حیدر پٹنہ ،محترمہ رضیہ حیدر دہلی، محترمہ نگار بانو ناز دہلی، محترمہ سریتا جین دہلی، محترمہ سنگیتا چوہان صدف دہلی، محترمہ فرزانہ پروین کولکاتا، محترمہ افشاں طاہر آمین سہارنپور، محترمہ روبا عاشق پاکستان شامل ہیں.

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا