آئی سی ڈی ایس کشتواڑ کی طرف سے ماترو وندنا سپتا منایا

0
0

مشتاق احمد دیو

کشتواڑ؍؍ آئی سی ڈی ایس کشتواڑ کی طرف سے ماترو وندنا سپتا منائے جانے کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا جسمیں کافی تعداد میں آنگن واری کارکنان اور سپر وایڑذس نے شرکت کی ۔اس موقع پر معاون ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ کشوری لال مہمان خصوصی کے طور شامل ہوئے۔ انہوں نے آج کی تقریب کے انعقاد کی اہمیت پر لب کشائی کی۔ محسن نثار ڈولوال نے اس وقت تفصیلی طور پر شرکا ء سے کہا کہ انہیں مطابق ہدایات کے ہی غذاکا استعمال کرنا چاھیے نہ صرف خود بلکہ ان خواتین کو بھی باخبر کرتے رہنا ہوگا جو بچوں کو جنم دینے والی ہیں تاکہ وہ تندرست ا ر شادماں رہ سکیں ۔محسن ڈولوال نے سرکاری سکیموں کا بھی ذکر کیا جو مختلف طبقوں کی خواتین اور بچوں کیلیے ترتیب دیے گیے ہیں۔ اس موقع پر عفت جی متعلقہ آفیسر نے اس موقع پر کہا کہ وقت کی ضروریات کے مطابق غزا ں کا تبدل کی بھی ضرورت ہوتی ھے اور سرکاری سطحوں پر انہیں واضح کیا گیا ھے جن پر عمل کرنے اور کروانے کی ضرورت ھے انہوں نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے شرکا اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا