منکوٹ میں پہلی بار عرس مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی کا انعقاد

0
0

اس پر فتن دور میں اولیاء کرام کے راستے پر چلنے کی اشد ضرورت:مقررین
سرفرازقادری

مینڈھر؍؍ تحصیل منکوٹ کی مرکزی جامع مسجد میں سلسلہ اشرفیہ کے بانی تارک سلطنت اور وحدالدین سرکار مخدوم پاک محمد اشرف جہانگیر سمنانی قدس سرہ کے عرس پاک مولانا صدیق کی صدارت میں پہلی بار انعقاد کیا گیا جس میں علماء کرام کے ساتھ کثییر تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔اس موقع پرمدرسہ حنفیہ رضویہ کے طلبہ نے پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا بعدہ مختلف طلباء نے نعت و منقبت پیش کیں آئے ہوئے علمائے کرام نے اولیاء کرام کے فضائل و مناقب پر خطاب کیا خاص کر سرکار مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی کے فضائل بیان کیئے آخر میں قل شریف کے ساتھ عالم اسلام کے امن و امان کے لئے دعا کی گئی اور لنگر تقسیم کیا ۔اس موقع پر منکوٹ کی ابھرتی ہوئی نوجوان شخصیت مفتی محمد ادریس ثقافی، حافظ سرفراز احمد خان قادری، مولانا محمد نعمان خان مصباحی، مرکزی جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا محمد صدیق و نائب امام حافظ قاری محمد مستقیم موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا