کشتواڑمیں زیرتعمیرپروجیکٹوں میں مقامی نوجوان نظرانداز:محمد اسلم ملک

0
0

کہاروزگارکے مواقع مقامی نوجوانوں کاپہلاحق،انہیں ترجیح دی جائے
مشتاق احمد دیو

کشتواڑ؍؍جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری جموں محمد اسلم ملک سابق ایس پی نے اپنے ایک بیان میں کہا ھے کہ ضلع کشتواڑ میں جتنے بجلی کے پروجیکٹس زیر تعمیر ہیں اگر ان میں یہاں کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار دیا جاتا تو آج ان کے چہروں پہ مایوسی دکھائی نہیں دیتی بلکہ وہ شادماں دکھای دیتے اور وہ اپنے والدین کے سہارہ بنے ہوتے محمد اسلم ملک نے کہا کہ صرف کچھ لوگوں کو روزگار دینے سے کشتواڑ کی عوام ریاستی انتظامیہ ضلع انتظامیہ ا ور ان پروجیکٹس کی جملہ انتظامیہ سے خوش نہیں ھے اورنہ ہوسکتی ھے محمد اسلم ملک نے سرکار سے مطالبہ کیا ھے کہ یہ بجلی پروجیکش کشتواڑ میں تعمیر ہو رہے۔ہیں حق تو یہ ھے کہ پہلی فرصت میں کشتواڑ کے بیروزگاروں کو روزگار فراہم کیا جاے محمد اسلم ملک نے محکمہ بجلی کے ضلعی حکام سے بھی کہا ھے کہ وہ موسم سرما سے قبل تمامتر کھمبوں تاروں وغیرہ کو چست درست کریں تاکہ موسم سرما میں عوام پریشانیوں میں مبتلا نہ ہونے پائیں۔ محمد اسلم ملک اپنی پارٹی کے صوبائی سیکریٹری کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اس پارٹی کو مظبوط بنانے کی طرف خصوصی توجہ دے رھے ہیں ۔حال ہی میں انہوں نے کئی افراد کو پارٹی میں شامل کیا ھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا