آتش فاؤنڈیشن کی جانب سے والی بال ٹورنامنٹ کا بیدار میں آغاز

0
0

ضلع بھر کی متعدد ٹیمیں ہونگی شریک
ریاض ملک

منڈی؍؍ منڈی سے چند کلو میٹر کی دوری پر واقع بیدار میں آتش فانڈیشن کی جانب سے والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا۔ جس میں ضلع بھر سے متعدد ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر فاونڈیشن کے چیر مین ریاض آتش نے میچ کا افتتاح کیا۔ اس دوران متعدد نوجوانوں کے ساتھ ساتھ فاؤنڈیشن کے چیف آرگنائیزر پیرزادہ بلال مخدومی اور آرگنائیزر فاروق بھٹ اقبال تانترے وغیرہ شامل رہے۔ اس دوران پہلے روز میچ میں متعدد ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا۔فائنل 10ستمبر کو ہائی اسکول بیدار میں کھیلا جایگا۔ اس موقع پر ریاض آتش نے بات کرتے ہوئے کہاکہ فانڈیشن کا میچ کروانے کا مقصد نوجواں کو منشیات دوسرے برائیوں سے توجہ ہٹاکر کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہے۔ انہوں نے تمام نوجوانوں کو کھیل کود میں اپنی صلاحیتوں کو بروے کار لانے پر زودیاہے۔ ان کا کہناتھاکہ فائینل جیتنے والی ٹیم کو پانچ ہزار جبکہ فائنل تک پہنچ کر ہارنے والی ٹیم کو تین ہزار روپیہ انعام دیاجایگا۔ اس موقع پر نوجوانوں نے کہاکہ اس میچ میں بہت سارے ایسے کھلاڑی بھی اپنی ٹیموں کے ہراہ قسمت آزامارہے ہیں۔جنہوں نے ضلع ریاست اور ملکی سطح پر میچوں میں حصہ لیاہے۔ لیکن یہاں منڈی میں کوئی گرونڈ نہیں ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہیکہ یہاں بچوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوے کھیل کے میدان بنانے کا بندوبست کیاجائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا