منی سیکریٹریٹ ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر کے پاس بننی چاہیے :ویبودھ گپتا
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ سابقہ ممبر قانون ساز کونسل وسینئر بی جے پی لیڈر ویبودھ گپتا نے جموں پونچھ قومی شاہراہ کے کام کے لیے مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نیتن گڈکری اور ممبر پارلیمنٹ جگل کشور شرما کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ میں مرکز کی طرف سے جموں کشمیر کے لئے دی جارہی اسکیموں کے بارے میں بات کی’ لازوال‘ کے ساتھ بات کرتے ہوئے ویبودھ گپتا نے کہا کہ پچھلے چار سالوں کے اندر جموں کشمیر کے اندر وسیع پیمانے پر تعمیراتی کام ہوئے ہیں۔ راجوری میونسپل کونسل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گپتا نے کہا کہ میونسپل کونسل راجوری نے پچھلے تین سال کے اندر 22 کروڑ کی لاگت کے تعمیراتی کام ہوئے ہیں ۔انہوں نے میونسپل کونسل کے صدر محمد عارف اور نائب صدر بھارت بھوشن ووید کے کام کی سراہنا کی کہ اور ساتھ میں کہاکہ ابھی بہت کام کی ضرورت ہے ۔منی سیکرٹریٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گپتا نے کہا کہ سال 2017 میں اس وقت کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کے دفتر کے پاس منی سیکرٹریٹ کو شروع کرنے کا فیصلہ لیا تھا اور وہاں ان کے نام کی تختی بھی لگی تھی ۔ویبودھ گپتا نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے اپیل کی کہ منی سیکرٹریٹ کو اسی جگہ پر بنایا جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے کہا یہ جگہ بالکل مرکز میں ہے اور یہاں کسی کو کوئی مشکلات نہیں ہوگی ۔اس کے علاوہ بہت سارے تعمیراتی کاموں کے بارے میں بھی بات کی۔