دو سال مسلسل کام کے بعد بھی بجلی کا بلب دیکھنا نصیب نہیں !
شاہ محمد ماگرے
کاہرہ؍؍ ضلع ڈوڈہ تحصیل کاہرہ ٹانٹہ میں محکمہ پی ڈی ڈی بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہے۔عرصہ دو سال سے کام شروع کیا ہے مگر ابھی بھی ٹانٹہ کو روشن نہیں کیا جہاں مرکزی سرکار دعویٰ کر رہی ہے کہ جموں و کشمیر پہاڑی علاقوں بجلی فراہم کی وہیں ٹانٹہ کے لوگ آج بھی احتجاج پر احتجاج کرتے نظر آرہے ہیں۔ لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دو سال سے کام سست رفتاری سے چل رہی جب بھی کوئی شکایت ارسال کر رہا ہے تو دو دن کام اور ایک مہینے غائب ہوتے ہیں۔اس دور میں بھی جموں و کشمیر ضلع ڈوڈہ کے متعد علاقے بجلی سے محرومہیں اگر چہ بات کی جائے پنچایت ٹانٹہ کی جہاں آج بھی لوگ قدیم دور کی طرح اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں۔جب ان مقامات کی طرف نظر دوڑائی جاتی ہے تو ایک سوال ذہن میں پیدا ہوتا ہے کہ کیوں یہ لوگ آج تک تمام بنیادی سہولیات سے محروم رہے ہیں۔ بچوں کے مستقبل پرکھلواڑہ ہو رہا ہے لیکن وہ علاقے یا تو سیاسی رشاکشی کا شکار ہوتے ہیں یا تو پھر کوئی ان کی طرف دھیان دینے کو زحمت گوارہ نہیں کرتے ہیں۔ ادھر کاہرہ کا علاقہ ٹانٹہ کی عوام کئی برسوں سے بجلی کی مانگ کر رہی ہے کئی بار اپنا مطالبہ سیاسی لیڈران تو کبھی اعلیٰ عہدیداران کے سامنے رکھا لیکن کوئی اثر دیکھنے کو نہیں ملا جو اج بھی بجلی سے محروم ہیں۔لوگوں نے گوارنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ خاص کر کے ٹانٹہ کی طرف نظردوڑائی جائے اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائے۔