’جنگ ابھی جاری ہے،غفلت سب پہ بھاری ہے‘

0
0

مینڈھر بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد خان کی عوام سے کوویڈاحتیاطی تدابیراپنائے رکھنے کی اپیل
سرفرازقادری

مینڈھر ؍؍بلاک میڈیکل افیسر ڈاکٹر پرویز احمد خان نے اج کووڈ کی تیسری لہر کے بارے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ کی تیسری لہر بہت خطرناک صورتحال اختیار کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ہندوستان کے ساتھ ساتھ یوٹی جموں کشمیر بھی کووڈ کی دوسری لہر میں کافی متاثر ہوا تھا ۔لہٰذا ہمیں تیسری لہر سے بچنے کے لیے اپنے اپ کو محفوظ رکھنا ہو گا اور کافی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔میری عوام سے اپیل ہے کے آپ سماجی دوری اور ماسک وغیرہ استمال کریں کیونکہ تیسری لہر کا بچوں پر ذیادہ اثر پڑ سکتا ہے۔ ہماری عوام بیڑ باڑ والے علاقے میں بغیر ماسک سے گھومتے ہیں۔ ایسا ہر گز نہ کریں اور ضرورت کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں جہاں ایک بندے کا کام ہوتا ہے وہاں ایک گھر سے تین تین بندے بازاروں میں آجاتے ہیں۔ مذید انہوں نے کہا کہ تیسری لہر چھوٹے بچوں کے لیے کافی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ۔اس لیے عوام کو چاہئے کہ بچوں کو غیر ضروری گھروں سے باہر نہ بھیجیں اور سماجی دوری کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ اس خطرناک بیماری سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کے یہ ایک عالمی وبا ہے اس وبا میں اس وقت پوری دنیا جوج رہی ہے لیکن مینڈھر میں ابھی تک سب کچھ ٹھیک ہے لیکن وقت کا کوہی پتہ نہیں ہے کہ تیسری لہر کب اور کس وقت آ جائے۔ اس لیے عوام مینڈھر سے میری اپیل ہے کہ آپ حکومتی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ مزید انہوں نے بتایا کہ ڈرہیور طبقے سے بھی میری اپیل ہے کے آپکو جو سرکار کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہے اس سے زیادہ آپ سواری نہ بیٹھاہیں اور آخیر میں بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر نے عوام کو ویکسین کے لیے اپیل کی کہ آپ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور وویکسین لگوائیں اور ہمارے ساتھ تعاون بھی کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا