70 مرکزی وزراء کے جموں و کشمیر دورے سرکار کو لوگوں کے قریب لائیں گئے : بی جے پی

0
0

کہا 70 وزراء تعینات کرنے کا فیصلہ حکومت اور عوام کے درمیان ایک پل کا کام کرے گا
لازوال ڈیسک

جموں//وزیر اعظم نریندر مودی کے تحت مرکزی حکومت کا عوام کے ساتھ براہ راست بات چیت کے لیے یوٹی کے مختلف حصوں میں 70 وزراء کا ایک مضبوط دستہ تعینات کرنے کا فیصلہ حکومت اور عوام کے درمیان ایک پل کا کام کرے گا۔ان خیالات کا اظہار بی جے پی رہنماؤں نے کیا جن میں سابق وزیر ست شرما ، ڈی ڈی سی چیئرمین بھارت بھوشن ، جے ایم سی کے میئر چندر موہن گپتا ، سابق وزیر شام چودھری ، بی جے پی ہیڈ کوارٹر انچارج پریا سیٹھی ، جے اینڈ کے سیکرٹری اروند گپتا اور پروٹوکول سیکرٹری سنجے کھنہ شامل تھے۔وہیں پارٹی ہیڈ کوارٹر جموں میں منعقدہ اجلاس میں یو ٹی میں موجودہ سیاسی منظر نامہ اور ان رہنماؤں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کیا جانے والا 9 ہفتوں کا آؤٹ ریچ پروگرام ، جس میں 70 مرکزی وزراء 09 ستمبر سے شروع ہونے والے جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے ، یہ ایک کثیر المقاصد پروگرام ہوگا اور اپنی نوعیت کا پہلا ، آزادی کے بعد کسی بھی حکومت کی طرف سے شروع کیا گیا ، واضح طور پر حکومت اور اس کی پالیسیوں کے بارے میں لوگوں میں اعتماد پیدا کرے گا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا