گورنمنٹ ڈگری کالج، پرمنڈل کے زیر اہتمام یوم اساتذہ پر تقریب منعقد
لازوال ڈیسک
جموں؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج پر منڈل نے یوم اساتذہ پورے جوش و خروش سے منایا ۔وہیں ڈگری کالج پرمنڈل میں آزادی کا امرت مہااتسو کے تحت ایک ہفتہ طویل سرگرمیوں کے لیے ایک فلائر تیار کیا جس میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا اور یہ سرگرمیاں پیرالمپین کے لیے وقف ہوں گی۔وہیں پروگرام کا آغاز پروفیسر نیرالپے کور ایچ او ڈی ، پول سائنس نے خطبہ استقبالیہ سے کیا اور ڈاکٹر سروپلی رادھاکرشنن کو پھولوں سے خراج تحسین پیش کی گئی۔وہیں بہت سے طلباء نے پروگرام میں حصہ لیا اور رضاکارانہ طور پر اپنے خیالات پیش کیے اور عظیم فلسفہ ، تدریس اور تبلیغ پر خود نظمیں بھی سنائی گئیں۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر سیما میر نے بھی خطاب کیا اور پیغام دیا کہ اساتذہ کا دن منانا ایک دن کا پروگرام نہیں ہے بلکہ ہر روز اساتذہ کا شکریہ اور احترام شمار کیا جانا چاہیے۔ دریں اثناء پروگرام کا اختتام پورے اجتماع بشمول تدریسی ،غیر تدریسی عملے اور طلباء کے شکریہ سے ہوا ۔