امریکہ کی گنی کے تمام فریقوں سے تشدد ترک کرکے بات چیت کرنے کی اپیل

0
0

واشنگٹن ،// امریکہ نے گنی کے تمام فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تشدد کا راستہ چھوڑ کر مذاکرات کریں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے گنی میں فوج کے اقتدار پر قبضے کی مذمت کرتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ تشدد کا راستہ چھوڑ کر مذاکرات کریں۔ انہوں نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ’’تشدد اور کوئی بھی غیر آئینی اقدامات صرف گنی کے امن ، استحکام اور خوشحالی کے امکانات کو تباہ کر دیں گے۔ یہ اقدامات امریکہ اور گنی کی دیگر بین الاقوامی پارٹنر ممالک کی مدد کرنے کی صلاحیت کو محدود کر سکتے ہیں‘‘۔
گنی کے حکام نے اتوار کو کہا کہ باغیوں نے صدارتی محل پر حملہ کیا اور صدر الفا کونڈے کو حراست میں لے لیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا