یواین آئی
ٹوکیو؍؍جاپان نے کہا ہے کہ روس اور چین کی شراکت داری کے ساتھ اگلے ہفتے جی۔ 7 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کا منصوبہ ہے جو افغانستان پر مرکوز ہوگا۔جاپان کے وزیر خارجہ توشی متسو موتیگی نے یہ اطلاع دی۔انہوں نے اتوار کو این ایچ کے ٹیلی ویڑن کو بتایا کہ افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے اگلے ہفتے جی۔ 7 ممالک کے وزرائے خارجہ کی سطح پر ایک میٹنگ کی امید ہے۔ میٹنگ میں چین اور دیگر ممالک کے وزرا کی موجودگی کی بھی امید ہے۔انہوں نے کہا ’’یہ میٹنگ 8 ستمبر کو ہوسکتی ہے‘‘۔