لازوال ڈیسک
راجوری ؍؍ڈی سی راجوری راجیش شاون ،اے ڈی ڈی سی ، سی ای او ، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر نتن ہینگلو ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نریندر رائنا اور نیشنل پروگریسو یوتھ آرگنائزیشن کے بانی وکرانت شرما نے آج یہاں ایک تقریب کے دوران ڈاکٹر ذاکر ملک بھلیسی کو اعزاز سے نوازہ۔ واضح رہے ڈاکٹر زاکر ملک بھلیسی کئی کتابوں کے مصنف ہونے کے علاوہ بھارت گورو پرسکار 2021 اور ایشین ایجوکیشن کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ وہیںآزادی کا امرت مہااتسو پروگراموں میں بطور جیوری ممبر کی شراکت کے لیے اور ان کے دیگر کاموں کو تسلیم کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ راجوری نے بھی ایوارڈسے نوازہ ۔ڈپٹی کمشنر راجوری راجیش شاون نے ان کی ان کارکردگی کو سراہنا کی اور حال ہی میں بھارت گورو پرسکار حاصل کرنے پر انہیںمبارکباد دی پیش کی ۔