حلقہ پنچایت اپر سنئی میں فارسٹ رائٹس کمیٹی کا تربیتی اجلاس

0
0

جنگل کی زمین پر مالکانہ حقوق کے دعویدارانہ دستاویزات وکاغذات کی خانہ پری ناگزیر
منظور حسین قادری

سرنکوٹ؍؍فارسٹ رائٹس ایکٹ 2006ء کے نافذالعمل ہونے سے جنگلات اراضی پر قابض ضرورت مند ریاستی باشندگان کو مالکانہ حقوق تفویض کرنے کے لئے پنچایتی سطح پر FRC تشکیل دی گئیں جو مقبوضہ جنگلات اراضی کی تصدیق وتثویق کے ساتھ اس کاز میں مطلوبہ لوازمات دستاویزات وکاغذات بابت جنگل زمین پر مالکانہ حقوق کی حصولیابی کے لئے دعویٰ فارم پر کرکے FRC سکریٹری کے زیر غور لائیں گے اور پھر بذریعہ چیئرمین کمیٹی متعلقہ حکام کو مزید کاروائی کے لئے پیش کرے گا ۔بعدازاں محکمہ جنگلات محکمہ دیہی ترقیات محکمہ مال کے مشترکہ مشاہدات تحقیقات وچانچ پڑتال پر دعویداروں کو مالکانہ حقوق دیے جائیں گے ۔اس ضمن میں حلقہ پنچایت اپر سنئی میں FRC کا تربیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں شرکاء فارسٹ رائٹس کمیٹی محکمہ جنگکات ومحکمہ دیہی ترقیات کے ملازمین ومعززین نے بھر پور شرکت کی ۔دوران تبادلہ خیالات جانکاری دی گئی کہ13 دسمبر 2005ء سے پہلے وہ خانہ بدوش جو جنگلات کی زمین پر قابض ہیں یا ان کی زندگی کادارومدار جنگلات پر ہے تاہم ان کے پاس ثبوت ہونا چاہئے کہ وہ متعینہ تاریخ سیرہائش پذیر یا قابض درج فہرست قبائلی ( شدیول ٹرائب وشدول کاسٹ) ہیں ان وہ بھی شامل ہیں جو مشترکہ (ڈھوک یا بہک) جاتے ہوں دوسرا OTFD روایتی جنگل کے ریائشی ہیں یہ وہ غیر شڈیول ٹرائب لوگ ہیں جو جنگلات کی زمین پر قابض ہیں مگر ان کے پاس ثبوت ہونا چاہئے کہ وہ 13 دسمبر 2005ء سے پہلے ان جنگلات پر 75سال سے قابض ہیں ان میں وہ بھی شامل ہیں جو مشترکہ (ڈھوک یا بہک) جاتے ہوں وہ سب لوگ جنگلات اراضی کو جائز مقصدکے لئے دعویداری وفارم خانہ پری کی فائل کے ذریعہ استعمال کر سکتے ہیں دعویٰ فارم کے ضروری لوازمات ضروری کاغذات اس طرح سے ہیں :۔
1)۔شیڈول ٹرائب سرٹیفکیٹ (S T)
2)۔سرکار کی طرف سے جاری کردہ کوئی دو ثبوت۔ جو یہ ظاہر کریں کے آپ جنگلات کی اراضی پر دسمبر 2005 سے پہلے قابض ہیں۔
3)۔ اراضی کا نقشہ
4)۔ ووٹر لسٹ
5)۔ محکمہ جنگلات کی طرف سے کیا گیا سروے یا ریکارڈ
6)۔ کورٹ کی طرف سے جاری کردہ کوئی کاغذ
7)۔ڈھوک کا پرمٹ یا جنگلات سے لکڑی کاٹنے کا پرمٹ
8)۔خسرہ گرداوری یا ڈھوک کی کوئی نقل
اوپر دئیے گئے کاغذات میں سے کوئی دو کا ہونا لازمی ہے جو یہ ثابت کریں کے آپ دسمبر 2005 سے پہلے جنگلات کی اراضی پر قابض ہیں اور آج بھی وہیں آباد ہیں۔ان میں سے کوئی 2 لازمی ہیں اجلاس کے دوران شرکاء کمیٹی نے ایس ڈی ایم وضلع ترقیاتی کمیشنر سے مانگ کی کہ علاقہ جات میں دربار لگا کر درج فہرست قبائلی شڈیول ٹرائب سرٹیفیکٹ اجرا کئے جائیں واضح ہو کہ اجلاس کی صدارت ریٹائرڈ ماسٹر نورحسین چیئرمین کمیٹی نے کی جبکہ ارشد حسین شاہ ،سکریٹری منظور حسین قادری، الحاج نور حسین، لمبردار زبیر حسین شاہ ،حاکم دین ،خالق حسین شاہ، عبدالقیوم ،بصیر احمد ،زبیر حسین ،شاہ محمد خان ،عبدالقیوم، مغل محمد اقبال، ملازم محکمہ جنگلات شبیر حسین شاہ، سرفراز احمد قریشی، نثار حسین شاہ، سجاد حسین شاہ، مشتاق حسین شاہ ،بشیر حسین شاہ ملازم محکمہ دیہی ترقیات موجود تھے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا