منظورحسین قادری
سرنکوٹ؍؍ملکی وریاستی سطح پر یوم اساتذہ پر بہار وپروقار ماحول میں منایا جاتا ہے اس موقع پر اساتذہ کی نمایاں خدمات پر حوصلی افزائی وعزت افزائی کی جاتی ہے جس سے اس مقدس پیشہ میں محنت وجانفشانی علمی نورانیت اخلاقی قدروں سمیت مبتدین کے دلوں میں انڈھلنے کے رجحانات تقویت پاتے ہیں ایسا ہی منظر اس وقت ملاحظہ کیا گیا جب زیر سرپرستی نعیم خان پرنسپل ادارہ ہذا زیر نظامات چوہدری برکت حسین شاد سنیئر لیکچرر اپنی نوعیت کا منفرد ویکتا پروگرام منعقد ہوا جس میں طلاب نے نہایت دلکش کلچرل ہنر مندی کی نمائش کی اور مقررین نے استاذ کے محاسن کے مرہون منت ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے عیاں کیا کہ پیشوا مرشد رہنما معمار اگر درکار ہے تو ایک اکمل وکامل ہستی محتشم یعنی استاذ کی تلاش کرو چونکہ استاذ سنت الہیہ کا مصداق ہے ادب واحترام کے افق پر درخشندہ وتابندہ مہ وانجم کی روشنی بھی اس کی خداد صلاحیتوں میں مات ہو جاتی ہے کائنات عالم بغیر استاذ کامل مسخر نہیں ہوسکتی اس موقع پر محمد یاسین چوہدری سجاد چوہدری غلان مجتبیٰ محمد قیوم خان محمد محمود شاہد حامد عبد العزیز شہناز احمد چوہان افتخار چوہان محمد صادق سرفراز احمد خان منظور احمد میر اسکول عملہ اور معززین بھی شامل تھے۔