گورنمنٹ ہائراسکینڈری اسکول چندی مڑھ میں مہتم بالشان یوم اساتذہ تقریب

0
0

استاذ کائنات عالم میں منفرد خصائل کا پیکر : مقررین
منظور حسین قادری

سرنکوٹ؍؍زیر صدارت الحاج منظور احمد چاڑک باہتمام سید امتیاز حسین شاہ کاظمی پرنسپل ادارہ ہذا ایک مہتم بالشان یوم اساتذہ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں رنگا رنگ پروگرام پیش کئے گئے مقررین نے استاذ کو کائنات عالم کی منفرد شخصیت قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ عمدہ ونویس خصائل کس پیکر ہے اس حسین موقع پر اساتذہ کی حسن کارکردگی پر بہترین استاذ کی حیثیت سے اعزازات و انعامات سے نوازا گیا جن میں سیکنڈری سطح پر فرزانہ مشتاق قریشی لیکچرر جبکہ کلسٹر سطح پر افتخار چاڑک ساجد رفیق میر ساجد علی خان اور تعلیمی زونل سطح پر الحاج ماسٹر منیرحسین نقشبندی ایچ ایس ایس بفلیاز وہیں ارباب علم ودانش سید شوکت علی بخاری زیڈ ای او بفلیاز محمد نصیر خان ہیڈ ماسٹر بدر الدین منیاس لیکچرر خالد قریشی لیکچرر شوکت چوہدری شرافت علی فرزانہ مشتاق قریشی لیکچرر قلندر شاہ لیکچرر زرینہ بٹ نائب سرپنچ اور نائب سرپنچ بہرام گلہ جنھوں نے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا استاذ کی خدمات کو ناقابل فراموش بتاتے ہوئے کہا کہ جملہ شعبہ جات محکمہ جات ظاہر وباطن کے رموز واسرار استاذ ہی سے وابستہ ہیں اور تعلیم وتعلم میں بے لوث خدمات کے جذبات حقیقی معنوں میں ایک کامل استاذ کو ہی ودیعت ہیں یاد رہے کہ اس موقع پر اسکولی طلبہ وطالبات نے رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کرکے سامعین وناظرین کے دل موہ لئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا