طلباء و اساتذہ ودیگر اہم شخصیات نے کی شرکت
ریاض ملک
منڈی؍؍ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کے چپہ چپہ میں نیشنل یوم اساتذہ کے حوالے سے اہم تقاریب کا اہتمام کیاگیا۔اسی سلسلہ میں گورنمنٹ مڈل سکول حویلی اڑائی میں بھی اس دن کی مناسبت سے ایک خوبصورت پروگرام کا انعقاد کیاگیاہے۔پروگرام کے دوران اسکول میں زیر تعلیم طلباء وطالبات نے یوم اساتذہ کے اہمیت پر تقاریر ترانے اور مکالمے پیش کئے گئے۔ جس میں اس دن پر اساتذہ کو اعزاز سے نوازا گیا ہے۔وہیں سابقہ اساتذہ کرام کو بھی ان کی بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کیاگیا۔ یا جو اساتذہ اس دنیا کو چھوڑ گئے ہیں۔ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے ان کی خدمات کی سراہنا کی ہے۔ اور ان کی بخشش اور آرام و سکون کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔پروگرام کی صدارت منڈی کی معروف علمی اور تاریخ سے بہترین واقفیت رکھنے والے سابقہ استاد ماسٹر عبدالقیوم پرے جبکہ مہمان خصوصی سابقہ ماسٹر میر محمد ٹھکر اور مہمان اعزازی پروفیسر ڈاکٹر شمیم احمد بانڈے ، انچارج ہیڈ ماسٹر ہائی سکول اڑائی ملکاں میں ماسٹر محمد خورشید صابری مہمان زی وقار پیر پنچال عوامی ڈیولپمنٹ فرنٹ کے چیر مین محمد فرید ملک جبکہ میزبانی کے فرائض انچارج ہیڈ ماسٹر مڈل اسکول حویلی ماسٹر آیاز احمد شیخ اور سماجی کارکن شکیل احمد پرے نے انجام دئے۔ اس پروگرام کی نظامت وسیم احمد نے کی۔ پروگرام کے دوران جہاں بچوں نے اردو انگریزی اور ہندی میں تقاریر پیش کی وہی مہمانوں اور دیگر مقررین نے یوم اساتذہ اور اس دن کا آغاز کرنے والے ملک کے سابقہ صدر جمہوریہ ڈاکٹر رادھا پلی کرشنند کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی۔ اور دیگر اساتذہ کے اوصاف ذمہ داریوں اور استاد کے فرائض منسبی پر روشنی ڈالی۔ اور استاد اول مرحوم ماسٹر عبدالعزیز بانڈے استاد دوم ماسٹر مرحوم جلال الدین بھٹ اور استاد سوم مرحوم ماسٹر عبدالمجید بانڈے کے علاوہ مرحوم ماسٹر الحاج راجولی ٹھکر ، مرحوم ماسٹر سید منظور حسین شاہ ،مرحوم ماسٹر شکیل احمد بانڈے،مرحوم انعام الحق راتھر کو بہترین خراج عقیدت پیش کیا۔اور ان کی مغفرت بخشش اور بلندی درجات کی دعا کی گئی۔ پروگرام کے آخر میں شامل طلباء و طالبات کو میڈل پہنا کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔وہی معزز مہمانوں کو بھی تمغہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اسکول انصاف ماسٹر آیاز احمد شیخ نے تمام مہمانوں اور اس پروگرام کو منعقد کروانے والے نوجوانوں کا شکریہ اداکیاہے۔