سماجی و سیاسی کارکْنان، ممبران یوتھ کلَب کیول اورسبھی محکمہ جات کے متعلقہ ملازمین کی شرکت سے ترقیاتی کاموں میں شفافیت لانے کی ہے کوشش: فاروق انقلابی
عمرارشدملک
بْدھل؍؍ضلع راجوری کے بلاک بْدھل کی پنچائت حلقہ کیول ترن کی گرام سبھا کا ایک خصوصی اجلاس پنچائت گھر کیول میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں پنچائت حلقہ کیول ترن کے باشندگان، محکمہ تعلیم، صحت، آبپاشی، جَل شکتی، بجلی، سماجی بہبود و دیگر محکمہ جات کے تمام ملازمین نے گرام سبھا کے اِس خصوصی اجلاس حصہ لیا۔ پنچائت حلقہ کیول کے سرپنچ فاروق انقلابی نے اجلاس کو خطاب کرتے ہوئیکہا کے کثیر تعداد میں مقامی باشندگان، تمام محکمہ جات کے متعلقہ ملازمین کی شرکت کو یقینی بنانے کا اْنکا مقصد ترقیاتی کاموں کے لئے خرچ کی جانے والی رقومات میں شفافیت لانا اور مستحقین تک اْنکا حق پہنچانا ہے۔ فاروق انقلابی نے اجلاس میں کثیر تعداد میں شرکت کے لئے عوام اور تمام محکمہ جات کے ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔ اْنہوں نے کہا کے اگر عوام اور سرکاری ملازمین آپسی تال میل سے اِسی طرح ہر گرام سبھا کے اجلاس میں شرکت کریں گے تو ترقیاتی کاموں میں کِسی بھی غریب شخص کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔ دورانِ اجلاس پنچائت حلقہ کیول میں الگ الگ سکیموں کے تحت شروع کئے گئے ترقیاتی کاموں کے بارے میں لوگوں کو جانکاری دینے کے علاوہ پنچائت کے اْن تمام لوگوں کی شناخت کی گئی جِن کے پکے مکان پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت تعمیر کئے جائیں گے۔ اجلاس میں مقامی سماجی کارکْن لیاقت چودھری، حاجی عبدل قیوم ملک، نائب سرپنچ شاہین اختر، یوتھ کلَب کیول کے ممبران معروف بابا، رندھیر سنگھ،فاروق بابامحکمہ تعلیم سے جسویر سنگھ، نور محمد، گْل جان، شبیر ڈار، جگدیو سنگھ، محکمہ صحت سے خالدہ بیگم، میمہ بیگم، محکمہ سماجی بہبود سے روبینہ اختر، گْلشن بیگم و دیگر کئی محکماجات کے ملازمین موجود تھے۔