عمران خان
راجوری۔؍؍2018 بیچ کے اے ایس آفیسر ساحل شاہ نے آج تحصیلدار تھنہ منڈی کا چارج سنبھالا۔ ان کا استقبال صدر ایم سی شکیل احمد میر ، صدر پریس کونسل تھنہ منڈی عمران خان ، طارق خان ، ایاز ہکلہ ، نازک حسین شاہ ، وجے کوچر ، سید شاداب ، لیاقت نیئر ، محمد شکور ، اشفاق احمد خان ، سرپنچوں ، پنچوں ، کونسلرز ، مقامی لوگ اور تھانہ منڈی کی سول سوسائٹی کے ارکان نے کیا۔ اس سے قبل وہ تحصیلدار خواص اور مئی 2021 سے لے کر آج تک تحصیل کوٹرنکا کے اضافی چارج کے ساتھ خدمات انجام دے چکے ہیں۔ یہاں یہ ذکر کرنا مناسب ہے کہ انجم خان جو تحصیلدار تھنہ منڈی کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور اس وقت تحصیلدار حویلی پونچھ کے طور پر کام کر رہے ہیں ان کے ہمراہ تھے۔ انجم خان کے عوام دوست طریقوں کی وجہ سے اس علاقے میں بہت بڑی تعداد میں ان کے چاہنے والے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ساحل علی شاہ عوام دوست اور اچھے ایڈمنسٹریٹر ہوں گے کیونکہ جن کے لیے انجم خان پونچھ سے یہاں آئے ہیں وہ یقینی طور پر منفرد ہوں گے ۔ لوگ انجم خان کو ان کے کام اور اچھے احلاق کے لیے اب بھی یاد کرتے ہیں۔علاقہ کے لوگ تحصیلدار تھنہ منڈی کی تعیناتی پر بہت خوش ہیں اور ان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاہ نے تھنہ منڈی کے عام لوگوں کا ان کی محبت اور جذبہ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق عام لوگوں کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے کام کریں گے اور انتظامیہ کو چلانے میں ان کا تعاون چاہتے ہیں۔