ڈینگو ملیریا کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن کو مزید اقدامات کرنے پر زور دیا
منظور سمسھال
جموں ؍؍علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینئر طالب علم محمد یوسف خان منٹو نے پریس سے جاری بیان میں کہا ڈینگو ملیریا کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن کو مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہا ڈینگو ملیریا وائرل بخار کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن کو چاہے کہ وہ شہر میں ڈینگو کی روک تھام کے لیے ادویات کا چھڑکاؤ یقینی بنانا چاہے۔ بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے مچھروں کی کثرت ہورہی ہے۔ حالانکہ محکمہ صحت کے عہدیداروں اور بلدی عہدیداران کو چاہئے کہ فوری عوامی صحت سے متعلق شعور بیداری اور شہر کی صفائی کے کاموں کا آغاز کریں تاکہ عوام بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ مگر سابقہ تجربات کے پیش نظر ایسا لگتا ہے کہ مچھر کی کاٹ سے ڈینگی وائرس انسانی بدن میں داخل ہونے کے 6-4 دن بعد اثرات دکھائی دیتے ہیں۔ ٭ اچانک سخت بخار لاحق ہوتا ہے۔ سر درد اور انکھوں کے عقبی حصہ میں شدید درد ہوتا ہے۔ ٭ بدن، جوڑوں میں شدید درد، متلی، قئے، بھوک نہ لگنا وغیرہ ہوتا ہے اور بخار دو تین دن میں کم ہوتا ہے البتہ بخار کم ہونے کے وقت مزید احتیاط برتنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ٭ لہذا مچھر کی پہلی سی عوام پریشان ہے کام وقت پر منصوبہ بند طریقے سے نہیں کیا جا رہا ہے مناسب ادویات پر مشتمل ادویات کا چھڑکاؤ ہر گلی اور آبادی کے علاقے کی میں وقت کی پابندی کے ساتھ کیا جائے پہلے غریب علاقوں کو ترجیح دی جائے ۔