محلہ اعلی پیرکا وفد چیئرمین میونسپل کونسل پونچھ سنیل شرما سے ملاقی

0
0

مطالبات پیش ، چیئرمین نے مطالبات پورے کرنے کی کرائی یقین دہانی
ماجد چوہدری

پونچھ؍؍ پونچھ سٹی کے محلہ اعلی پیر وارڈ نمبر 12 سے ایک وفد سماجی کارکن مشتاق احمد کی قیادت میں میونسپل کونسل پونچھ شری سنیل شرما سے ملاقی ہوا۔ اور اعلی پیر وارڈ نمبر 12 کی عوام کے مطالبات چیئرمین کے سامنے رکھے جن میں اعلی پیر چوک میں ایک لوہے کا جعلی نالے پر لگانے کی بات کی گئی کیونکہ روزانہ یہاں سے ہزاروں گاڑیاں گزرتی ہیں اور حادثے کا شکار ہوسکتی ہیں ، محلہ اعلی پیر وارڈ نمبر 12 خاص چوک سے اوپر کے محلے میں گلیوں میں لائٹیں نصب کرنے ، گلیوں کی مرمت کرنے ، کچرے کے لیے روزانہ گاڑی بھیجنے اور نالیوں وغیرہ کی مرمت اور اس پر ٹائلیں لگانے کی بات بھی وفد نے چیئرمین کے سامنے رکھی جس پر چیئرمین میونسپل کونسل پونچھ شری سنیل شرما نے وفد کی باتوں کو غور سے سنا اور ان کی تمام جائز مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔آخر میں اعلی پیر وارڈ نمبر کی یوتھ اور سماجی کارکن مشتاق احمد کی قیادت میں آئے سبھی افراد نے چیئرمین کو ان کے وفد کے مطالبات کو غور سے سننے اور ان کو پورا کرنے کی یقین دہانی پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کے عوام دوست رویے کی بھی ستائش کی۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا