ڈی ایف او مڑواہ نے چھاترو چنگام کا دورہ کیا

0
0

دیپک شرما

کشتواڑ؍؍ کشتواڑ کے مڑواہ فارسٹ ڈویژن کے ڈی ایف اونے چھاترو کے چنگام کا دورہ کیا۔ اس دوران چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رویندر منہاس تا گیارہ آر آر کے کمانڈنگ آفیسر نے چنگام نرسری میں جا کر لوگوں کو دوا ئی کے پودے تقسیم کیے۔ اس دوران ڈی ایف او مڑواہ وجے کمار نے بتایا کی سرکار نے میڈیسن شجر کاری پر بہت اچھے اقدامات اٹھائے ہیں۔ اور کشتوڑ کے دور دراز علاقہ جات میں میڈیسن پلانٹنس کی نرسری لگائی ہوئی ہے اور اس میں لاکھوں کی تعداد میں شجر کاری کی گئی ہے۔ اور لوگوں کو مفت پلانٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ اس دوران چیف میڈیکل آفیسر کشتواڑ ڈاکٹر رویندر منہاس اور آرمی کمانڈنگ آفیسر نے ڈی ایف او کی بہترین کارکردگی پر مبارک باد پیش کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا