جامع مسجد کنڈی بکوری میں یک روزہ شہید اعظم اجلاس منعقد .
سیارف خان
منجاکوٹ ؍؍بروز جمعہ جامع مسجد کنڈی بکوری میں ایک عظیم اجلاس بنام شہیدان کربلا کی شان اور یاد میں منعقد کیا گیا ۔ کانفرنس کی صدارت خطیب جامع مسجد ہذا مولانا شبیر رضوی نے فرمائی نظامت کے فرائض مولانا زبیر منظری نے انجام دئے ۔جبکہ تلاوت حافظ وقاری محمد افتاب مدرس جامعہ حنفیہ نظامیہ ایتی نے کی اور مہمان خصوصی کے طور پر ریاستی شہرت یافتہ عظیم مناظر حضرت علامہ مفتی عبد الرؤف نعیمی بانی و مہتمم جامعہ حنفیہ نظامیہ حنفی نگر ایتی راجوری تشریف لائے ۔اس موقعہ پر آپ نے قران و سنت کے جب جوہر لٹانا شروع کئے مجمع پر کیف و سرور کی فضا چھا گئی اپ نے ایک منفرد انداز میں شہیدان کربلا کی شان بیان فرمائی عوام کی تمنا پر اپ نے کیف وسرور سے لبریز چند اشعار جب پڑھے تو لوگوں میں سبحان اللہ اور نعروں کی گونج میں مسجد گونج اٹھی اپ نے تقریر کا خلاصہ بیان فرماتے ہوئے فرمایا کہ فلسفہ شہادت کے چند پیغام قوم و ملت کو دئے صبر نماز کو مضبوطی سے تھام لیں اور ظالم جفا کار فاسق معلن ائمہ و علماء کے مخالفین کے سامنے حق گوئی حسینی عمل ہے اور انکے مخالفین کا ساتھ دینا یزیدی عمل ہے.بعد از خطاب قبلہ موصوف نے مسجد پاک کی تعمیری سرگرمیوں کا جائزہ لیا اپ نے انتظامیہ کمیٹی اور معاونین کو مبارکباد پیش کی اور کہا یہ بہت خوبصورت اور جاندار کام کیا گیا ہے ائندہ اور نیک و مفید تعمیراتی و تعلیمی مشورں سے نوازاکانفرنس میں خاصی تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔