گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی کے زیر اہتمام خواتین کی تعلیم پر لیکچر کا انعقاد

0
0

مقررین نے خواتین کی تعلیمی اور اخلاقی ترقی پر دیا زور
لازوال ڈیسک

تھنہ منڈی //جی ڈی سی تھنہ منڈی کے ویمن ڈیولپمنٹ سیل نے آزادی کا امرت مہواتسووا کے زیراہتمام خواتین کی تعلیم پر آن لائن لیکچر کا اہتمام کیا۔ جبکہ یہ پروگرام کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) جاوید احمد قاضی کی رہنمائی میں منعقد ہوا۔اس موقع پر پروفیسر راحیلہ مشتاق ایونٹ کوآرڈینیٹر تھیں۔ وہیں اس موقع پر بطور کلیدی اسپیکر پروفیسر (ڈاکٹر) نعیم النساء ، کوآرڈینیٹر ویمن ڈیو لپمنٹ سیل اور ہیڈ ، شعبہ عربی جی ڈی سی تھنہ منڈی تھے۔ڈاکٹر نعیم النساء نے تعلیم کے لیے خواتین کی ضرورت کے مختلف پہلوؤں کی وضاحت کی۔ وہیںاپنے لیکچرر میں انہوں نے تعلیمی اور اخلاقی طور پر خواتین کی تعلیم پر زور دیا تاکہ خواتین پوری دنیا کے ساتھ پوری ہمت اور خود اعتمادی کے ساتھ مقابلہ کرسکیں۔ انہوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ بچپن سے ہی خواتین کی اخلاقی تعلیم پر زور دیا۔وہیںکالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) جاوید احمد قاضی نے پروگرام کے انعقاد پر ویمن ڈیولپمنٹ سیل کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ پروگرام کی کارروائی محترمہ ماہین فاطمہ سمسٹر 4 ویں کی طالبہ نے انجام دی۔وہیں تمام فیکلٹی ممبران اور طلباء کی اچھی تعداد نے پروگرام میں حصہ لیا۔ جبکہ شکریہ کے الفاظ پروفیسر راحیلہ مشتاق نے دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا