کشتواڑ کی مڑاوہ تحصیل میں لوگ بنیادی سہولیات سے محروم

0
0

سرکاری دفاتر موجود لیکن دفاتر میں افسران ندارد :عوام
چوہدری محمد اسلم

چھاترو ؍؍ کشتواڑ کے مڑواہ تحصیل کو قدرت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔سرکاری دفاتر میں تعینات غیر مقامی آفسران کبھی کبار ہی دفاتر میں حاضر ہوتے ہیں۔ عوام کے مسائل کے ازالہ کی طرف سرکار کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔محکمہ مال محکمہ صحت اور پی ایچ ای ،پی ڈی ڈی اور دیگر محکمہ جات کی کارکردگی زمینی سطح پر صفر دکھائی دے رہی ہے۔ جہاں سرکار کی جانب سے دیہی علاقوں میں ہر طرح کی سہولیات بہم رکھنے کے دعوے کئے جارہے ہیں وہیں پر صوبہ جموں کے ضلع کشتوار میں مڑواہ نامی تحصیل جو کہ ایک پسماندہ تحصیل ہے۔ جس میں لوگوں کو ہر طرح کی بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔بجلی پانی تو دور کی بات اس تحصیل میں کئی کلو میٹر طے پکی سڑکیں بھی نہیں بنائی گئی ہیں جس کی وجہ سے تحصیل کی نصف سے زیادہ آبادی ٹرانسپورٹ کی سہولیات سے بھی محروم ہے۔مقامی لوگوں نے کہا کہ مڑواہ کے 80 فیصدی علاقے اس دور جدید میں بھی بجلی ،پانی اور طبی سہولیات سے محروم ہیں۔مقامی لوگوں نے کہا کہ یہاں پر تحصیل آفس ،بلاک دفاتر ،طبی مراکز ،پی ڈی ڈی اور پی ایچ ای ،محکمہ شیپ ہسبنڈری کے دفاتر تو موجود ہیں لیکن ان دفاتر میں تعینات آفسران برائے نام ہیں۔ان کی پوسٹنگ یہاں پر تو ہے لیکن وہ یہاں آنے کی زحمت گوارا نہیں کررہے ہیں۔لوگوں نے کہا کہ لوگوں کے روزمرہ کے مسائل کے ازالہ کیلئے جب بھی لوگ متعلقہ دفاتر جاتے ہیں تو اْنہیں یہ سن کر مایوسی ہوتی ہے کہ صاحب کئی دنوں سے نہیں آئے ہیں بلکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ صاحب کئی دنوں سے نہیں آئے اور پتہ بھی نہیں کہ کب آنا ہے۔مقامی لوگوں نے کہا کہ آفسران سرکاری خزانوں سے یہاں کی پوسٹنگ کیلئے تنخواہ تو حاصل کرتے ہیں لیکن ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوتے۔لوگوں کے مطابق آفسران غیر مقامی ہونے کی وجہ سے وہ یہاں پر نہیں آتے جبکہ دیگر عملہ جس میں قریب 90 فیصدی مقامی ہیں دفاتر میں حاضر تو ہوتے ہیں لیکن آفسران موجود نہ ہونے سے وہ عوام کو کوئی راحت پہنچانے کے قابل نہیں ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا