پارٹی صوبائی صدر نے کیا والہانہ استقبال
لازوال ڈیسک
جموں//بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر سمیت متعدد افراد نے گاندھی نگر دفتر میں منعقدہ تقریب کے دوران اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ پریس بیان کے مطابق لوہر مٹھی علاقہ سے بھاجپا لیڈر اور نائب سرپنچ پون شرما، سنجے رینہ اور اشونی رینہ دیگران سمیت اپنی پارٹی میں شامل ہوے۔ پارٹی صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ نے اِ ن کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ لوگ جوق درجوق پارٹی کی پالیسیوں اور ایجنڈا سے متفق ہوکر اِس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی کا ایجنڈا سیاسی مفادات کے لئے لوگوں کو گمراہ کئے بغیر اُن میں اعتماد پیدا کرنا ہے، ہم نے دونوں خطوں کے لوگوں کو متحد کیا اور کسی بھی محاذ پر امتیاز برتنا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کی ترقیاتی پالیسی کو عوامی سطح پر سخت پذیرائی مل رہی ہے، اسی وجہ سے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ کام کرنے والے لوگ اُس کو چھوڑ کر اپنی پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ اس تقریب میں ریاستی ایس سی کارڈی نیٹر بودھ راج بھگت، صوبائی سیکریٹری ڈاکٹر روہت گپتا، صدر اپنی ٹریڈ یونین اعجاز کاظمی، سابقہ ایم ایل اے اور ضلع صدر کٹھوعہ پریم لال ، ریاستی نائب صدر یوتھ ونگ رقیق احمد خان اور یوتھ کارڈی نیٹر وپل بالی وغیرہ بھی موجود تھے۔