معلم

0
0

تبسم اشفاق شیخ

بڑی ہی لگن سے پڑھائے معلم
سدا نیک رستہ دکھائے معلم
معلم سبھی کو سکھائے مہارت
معلم سبھی کو بتائے نفاست
اُنھوں نے بتایا عداوت بُری ہے
قرابت، اُخوت ، محبت بھلی ہے
معلم جہاں سے مٹائے جہالت
معلم سکھائے کیا ہے کفالت
ادب ،فن، شریعت، عبادت، سلیقہ
معلم سکھائے نیا ہر طریقہ
دلوں سے ہمارے نکالی کدورت
سمجھتے رہے وہ ہماری ضرورت
معلم ہمارے مُقّدرسنوارے
انھی کی ضیا سے بنے ہم ستارے
کریں گے اگر ہم معلم کی عزت
ملے گی ہمیں پھر زمانے کی شہرت
انھوں نے قیادت بخوبی سنبھالی
معلم ہمارے بڑے ہیں مثالی
سدا ہم کو حاصل رہے ان کی شفقت
معلم ہمارے رہیں نِت سلامت

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا