کہا اگر معاشرے سے ایسی برائیوں کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہے تو ایسے لوگوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا
سرفراز قادری
مینڈھر// مینڈھر سے تعلق رکھنے والی ٹیچر شہناز اختر جنکو گزشتہ ہفتے میں 23اور24اگست کی رات کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ بی ڈی سی بالا کوٹ شمیم اختر نے کہا کہ سچ کبھی بھی چھپ نہیں سکتا۔لیکن افسوس صد افسوس کے خاوند نے اپنی ماں کے ساتھ مل کر اپنی ہی رفیقِ حیات کا قتل کر دیا۔ایسے خاوند پر ایسے اور ایسے درندہ صفت انسان پر بے شمار لعنتیں ہوں۔ شمیم نے کہاکہ مینڈھر کے ایس ڈی پی او ظہیر عباس جعفری اور گورسائی کے ایس ایچ او نے کاروائی کرتے ہوئے بہت جلد سچ کو سامنے کر دکھایا اورایمانداری کا ثبوت پیش کیا شمیم اخترنے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسے ہی ا?فیسر ایمانداری سے کام کریں گے تو بہت جلد قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ایس ایس پی پونچھ سمیت بہت ہی تھوڑے دنوں میں پولیس نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر دیکھایا شمیم اختر نے سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں سے ایسی برائیوں کو ہم سب کو مل کر ختم کرنا ھو گا۔یہ بہت ہی شرمناک اور درد ناک حادثہ ھے۔شہناز اختر کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں ںم رب تعالی کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ شہناز اختر مرحومہ مغفورہ کی اللہ پاک مغفرت فرمائے۔اور ورثہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔رب کریم مرحومہ کے نونہالوں کی حفاظت فرمائے۔