ایم شفیع رضوی
جموں؍؍ مسلم پرسنل لا بورڈ جمعۃ وعلماء اہلسنت جموں نے نوجوان عالم دین مولانا محمد طارق ثقافی کی حادثاتی اوراچانک وفات پر گہرے رنج و غم اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا موصوف کی وفات علماء اہلسنت والجماعت کاایک بہت بڑانقصان ہوا ہے ۔نوجوان عالم دین کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس کی بھرپائی نہ ممکن ہے ۔مولانا موصوف کی وفات کی خبر سن کر علماء اہلسنت کو نہایت صدمہ ہوا ہے۔ آج جماعت نوجوان عالم دین سے محروم ہو گئی ہے۔ علماء اہلسنت کے تمام اراکین نے کہا کہ موصوف مولانا محمد طارق نہیات ہی قابل اور خوش اخلاق شخص تھا آج اس دکھ بھری گھڑی میں تمام علماء اہلسنت پسماندہ کنبے کے ساتھ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا ہے کہ اللہ رب العزت محروم مغفور کی مغفرت فرما کر درجات کو بلند فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کوصبروتحمل عطا فرمائے تعزیت کرنے والے علماء کروم میں مسلم پرسنل لا بورڈ جموں کے صوبائی صدر بانی و سرپرست اعلیٰ ادارہ اسلامیہ فاطمۃ الزہراء سدرہ جموں حضرت مفتی نذیر احمد قادری ؛ حضرت مولانا مفتی سید مظہر حسین شاہ سرپرست اعلیٰ ادارہ دارالعلوم مصباح العلوم لور رگوڑا سدرہ؛ مولانا لیاقت علی نعیمی امام و خطیب جامع مسجد سدرہ؛ مولانا عبدالغنی امام و خطیب مرکزی جامع مسجد کالونی سدرہ ؛مولانا مفتی محمد اقبال ؛ قاری شبیر احمد رضوی؛ مفتی محمد رفیق امام وخطیب جامع مسجد پل توی جموں ؛مولانا محمد منظور رضا ؛ مولانا مظفر حسین رضوی مہتھم دارالعلوم حسینیہ نظامیہ بٹھنڈی ؛ مولانا محمد سلیم ؛مولانا محمد حفیظ امام وخطیب جامع مسجد وجے پور سانبہ مولانا سرفراز احمد قادری امام وخطیب جامع مسجد چک سلاریہ جے پور سانبہ ؛مولانا محمد شفیع رضوی امام وخطیب مرکزی جامع مسجد نندنی ڈی سی آفس سانبہ و صوبائی جنرل سیکرٹری شوبعہ نشر و اشاعت مسلم پرسنل لا بورڈ جموں وغیرہ دیگر علماء اہلسنت نے مولانا طارق ثقافی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے صبر و تحمل کی دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت پسماندگان کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی قوت و ہمت عطا فرمائے اور جو صبر کریں اس پر اجر عظیم عطا فرمائے