سب کا ساتھ سب کا وکاس محض ایک نعرہ

0
0

محکمہ صحت میں ڈپلومہ کر چکے میل ملٹی پرپز آج بھی نوکری کے انتظار میں!
شیراز چوہدری

راجوری؍؍ پچھلے کئی سالوں سے میل ملٹی پرپز ہیلتھ ورکر کا ڈپلومہ کر کے بے روزگار بیٹھے ہوئے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف محکمہ صحت واہ نیشنل ہیلتھ میشن کرونا وائرس جیسی عالمی وبا سے لڑنے کے لیے اور اس کا خاتمہ کرنے کے لئے نیڈ بیس پر لوگوں کی خدمات لے رہی ہے اور وہ لوگ جو اپنی نوکری سے سبکدوش ہو کر گھر میں بیٹھے ہیں ان کی خدمات دوبارہ لی جا رہی ہیں۔ تو وہی میل ملٹی پرپز ہیلتھ ورکر کا ڈپلومہ کر کے بے روز گار بیٹھے ہوئے نوجواں کی طرف کسی کا دھیان نہیں ۔لازوال کے ساتھ بات کرتے ہوئے چند نوجوانوں کا یہ کہنا ہے کہ ایک طرف مرکزی حکومت کہتی ہے کہ سب کا ساتھ اور سب کا وکاس وہیں دوسری طرف محکمہ صحت میں ایک ہی طرح کا ڈپلومہ کرنے کے باوجود فیمیل ملٹی پرپز ہیلتھ ورکر کی آسامیاں نکالی جاتی ہیں اور ان کی برتی عمل میں لائی جاتی ہے تو دوسری طرف میل ملٹی پرپز ہیلتھ ورکر کی نا ہی بھرتی عمل میں لائی جاتی ہے اور نہ ہی آسامیاں نکالی جاتی ۔انہوں نے ایل جی جموں کشمیر یوٹی و محکمہ صحت کے کمشنر سیکرٹری اور نیشنل ہیلتھ مشن کے اعلیٰ افسران سے یہ اپیل کی ہے کہ جس طرح فیمیل ملٹی پرپز ہیلتھ ورکر کی برتی عمل میں لائی جاتی ہے ۔اسی طرح میل ملٹی پرپز ہیلتھ ورکر کی برتی عمل میں لاہی جائے تاکہ ان کے ساتھ بھی انصاف ہو اور انہیں بھی اپنی خدمات دینے موقع ملے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا