کانگریس نے قومی امور پر تحریک کے لئے کمیٹی تشکیل دی

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس نے قومی امور پر تحریک چلانے اور ا س کی منصوبہ بندی کے لئے سینئر لیڈر دگوجے سنگھ کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سمیت نو لوگوں کو رکن بنایا گیا ہے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے اس کمیٹی قیام اور عہدیداروں کی تقرری کو منظوری دی ہے اور کہاکہ کمیٹی فوری اثرات سے قومی امور پر تحریک چلانے اور اس کی حکمت عملی پر غور و خوض شروع کرے۔انہوں نے بتایا کہ کمیٹی میں مسٹر سنگھ اور محترمہ واڈرا کے علاوہ رکن پارلیمان اتم کمار، منیش چترتھ،بی کے ہری پرساد، ریپن بورا، ادت راج، ڈاکٹر راگنی نائک اور زبیر شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا