( سی اے بی ) پر ثقافتی پروگرام منعقد
اودھمپور؍؍محکمہ اطلاعات ورابطہ عامہ جموں کے ثقافتی وِنگ نے ضلع اِنفارمیشن سینٹر اودھمپور کے اِشتراک سے آج ’’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘‘ اور کووِڈ ۔19 مناسب طرزِ عمل پر مبنی بال آشرم اودھمپور کے احاطے میں ایک میوزیکل پروگرام کا اہتمام کیا۔اِس موقعہ پر سپراِنٹنڈنٹ بال آشرم یشپال ورما مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔کلچرل وِنگ جموںاینڈ ڈسٹرکٹ اِنفارمیشن سینٹر اودھمپور کے فنکاروں بشمول مہندر پنچروی ، سریش کمار، امیت کمار ، راکیش کمار اور ایک موسیقی پروگرام پیش کیا جس میں حب الوطنی اور لوک گیت شامل تھے۔ سامعین اور حاضرین نے ثقافتی پروگرام کو بہت سراہا۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے محکمہ اِنفارمیشن کو ’ آزادی کا امرت مہااُتسو‘ اور کووِڈ ۔19 مناسب طرز عمل ( سی اے بی ) پر بہترین ثقافتی پروگرام پیش کرنے پر سراہا۔ اُنہوں نے محکمہ اطلاعات کی ثقافت کے ذریعے شعور بیدار کرنے کی کوششوں کو سراہااور محکمہ پر زور دیا کہ اِسی طرح کے مزید ایونٹس مستقبل میں بھی منعقد کئے جائیں۔