مشیر فاروق خان ڈی سی آفس اودھمپور میں لوگوں سے ملیں گے

0
0

ملاقات کے دوران تمام کووِڈ رہنما خطوط پر عمل پیرا رہنے کی تلقین
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان 6؍ ستمبر2021ء کو11بجکر 30منٹ( ساڑھے 11بجے) سے کانفرنس ہال ڈی سی آفس اودھمپور میں لوگوں سے ملاقات کریں گے اور 2بجکر 30منٹ( ڈھائی بجے )کے بعد پی آر آئی ، ڈی ڈی سی ممبران اور دیگر معززین سے ملیں گے۔یہ مطلع کیا جاتا ہے کہ َوفوداور اَفراد یا دوسرے لوگ جو ملاقات کیلئے آئیں گے ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ تمام صحت رہنما خطوط اور پروٹوکول پر عمل کریں اور کووِڈ۔ 19 وَبائی امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے نمائندوں کی تعداد تین اَفراد پر مشتمل ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا