کابل،//افغانستان کے پروان صوبے میں طالبان اور نامعلوم بندوق برداروں کے درمیان تصدام میں چار لوگوں کی موت اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ابھی اس بات کا پتہ نہیں چلا ہے کہ مہلوکین میں طالبان کا کوئی رکن ہے یا نہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی اور اتحادی فورسز کی مکمل واپسی کے بعد اس ملک پر طالبان کا کنٹرول ہوگیا ہے۔