نئی دہلی،//راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ اور صحافی چندن مشرا کا جمعرات کی صبح انتقال ہوگیا۔
ان کے بیٹے کُشان مشرا نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ مسٹر مشرا 65 برس کے تھے۔
مسٹر مشرا پائنیئر کے ایڈیٹر بھی رہے۔ وہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے کوٹے سے راجیہ سبھا پہنچے تھے لیکن سال 2018 میں پارٹی چھوڑکر ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگیرس میں شامل ہوگئے تھے۔
مسٹر مشرا کے انتقال پر ملک کے کئی بڑے لیڈروں نے رنج کا اظہار کیا ہے۔