سرفرازقادری
مینڈھر؍؍انجم علی خان جنجوعہ گاوں پٹھانہ تیر کے رہنے والے 32سالہ نوجوان گزشتہ شام کو بجلی کا کرنٹ لگنے کی وجہ سے موت ہوگئی تھی ۔ان کے انتقال پر کئی سیاسی و سماجی لوگوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ کنبے کے ساتھ اظہار ہمدردی کی ہے ۔ان کی نماز جنازہ منگلوار بعد دوپہر آبائی گائوں پٹھانہ تیر میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔ان کی موت پر دکھ کا اظہار کرنے والوں میں سابقہ ایم ایل اے مینڈھر جاوید احمد رانا، بی ڈی پی لیڈ ایڈووکیٹ محمد معروف خان،پی ڈی پی لیڈر سردار وسیم خان،ڈی ڈی سی ممبر وجد بشیر خان،ڈی ڈی سی ممبر عمران ظفر،ایڈووکیٹ اخلاق چوہان،ایڈوکیٹ انظار خان،سجاول خان،ریٹائر رنج آفیسر محمد شمیم خان،سید فصل حسین شاہ کے علاوہ کئی لوگوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ کنبے کے ساتھ اظہار ہمدردی کی ہے انھوں نے کہا کہ اس نوجوان کی وفات سے خطہ پیر پنجال کا کافی نقصان ہوا ہے جو پر کرنا مشکل ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کے گھر والوں کے دکھ کے ساتھ ہم بھی برابر کے شریک ہیں۔