جموں میں جلد ہی سی آر سی کی سہولیت قائم کی جائے گی:رام داس اتھوالے

0
0

مرکزی وزیر مملکت سماجی اِنصاف نے سی آر سی بمنہ کا دورہ کیا ،مستحقین میں اِمداد اور آلات تقسیم کئے
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍مرکزی وزیر مملکت جسٹس و ایمپاور منٹ رام داس اتھوالے نے آج سری نگر میں کمپوزِٹ ریجنل سینٹر ( سی آر سی ) بمنہ کا دورہ کیا تاکہ وہاںجسمانی طور ناخیز اَفراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کا جائزہ لیا جاسکے۔مرکزی وزیر مملکت نے جسمانی طور ناخیز اَفراد کی بحالی اور بااِختیار بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جموں میں بھی ایک سی آر سی سہولیت قائم کی جائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ 48 کنال اَراضی کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں سی آر سی قائم کیا جائے گا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں ایک میگا رِی ہیبلٹیشن کیمپ منعقد کیا جائے گا جہاں وادی کے تقریبا ً تمام اَضلاع سے شناخت شدہ4000 جسمانی طور ناخیز اَفراد میں اِمداد اور آلات تقسیم کئے جائیں گے ۔اُنہوں نے ہزاروں مستحقین کو بہترین خدمات فراہم کرنے پر سی آر سی فیکلٹی اور اِنتظامیہ کی سراہناکی۔ابتداً مرکزی وزیر مملکت نے کیمپس سائٹ پر شجرکاری مہم کا بھی اِفتتاح کیا جس میں ڈائریکٹر سی آر سی بمنہ ڈاکٹر ظفراِقبال او رسینئر فیکلٹی بھی وَہاں موجو دتھے۔مرکزی وزیر مملکت نے یقین دہانی کرائی کہ مرکزی وزارت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور سی آر سی کے تمام زیر اِلتوأ منصوبوں کی منظوری میں سہولیت فراہم کرے گی تاکہ مستحقین کو جدید اور بہتر خدمات دستیاب ہوں۔اُنہوں نے دُورے کے دوران مختلف شعبوں اور بلاکوں کا معائینہ کیا جن میں فزیو تھراپی ، نفسیات ، پروسٹیٹکس ، آرتھو ٹیکس ، گویائی،سماعت اور بلاک شامل تھے۔اُنہوں نے سینٹر کے مجموعی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور وادی میں اے ڈی آئی پی ، ایس آئی پی ڈی اے ، اے جی پی اور دیگر بحالی سکیموں کے کامیاب عمل آور ی پر زور دیا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر سی آر سی بمنہ ڈاکٹر ظفر اِقبال نے ایم او ایس کو سینٹر میں متعلقہ شعبے میں طلباء کو مختلف نوکری پر مبنی کورسوں کے بارے میںجانکاری دی۔ اُنہوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران اَب تک زائد اَز 445 اِمداد اور آلات جن میں سماعتی اِمداد اورکریچس سمارٹ کینز شامل ہیں ضرورت مند مستحقین میں تقسیم کئے جاچکے ہیں اور سینٹر میں اَب تک 10,078 مریضوں نے طبی خدمات حاصل کی ہیں۔اِس موقعہ پر دیگر لوگوں کے علاوہ ہیڈ کلینک ڈاکٹر عارفہ اَمین ، رِی ہیلبٹیشن آفیسر شمیم احمد ،فیکلٹی اور طلباء بھی موجودتھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا