مسافر گاڑیوں میں سفر کرنے والے لوگوں کو ابھی تک نہیں ملی راحت

0
0

شیراز چوہدری

راجوری؍ جب کرونا وائرس پوری دنیا میں برپا ہوا تھا تو اس کا اثر پوری دنیا پر پڑا تھا لوگوں کے کاروبار تک بند ہوگئے تھے مگر اب جب لاک ڈاؤن ختم ہوا ہے ۔اس کے باوجود بھی مسافر گاڑیوں میں سفر کرنے والی عوام کو ابھی تک نہیں ملی راحت اب جبکہ لاک ڈاؤن ختم ہو چکا ہے ۔دنیا کے کام اپنے معمول کے مطابق شروع ہوئے ہیں ۔اس کے باوجود بھی محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے عوام کو راحت نہیں دی گئی۔ لازوال کے ساتھ بات کرتے ہوئے ضلع راجوری کہ کچھ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے باوجود د مسافر گاڑیوں پر سفر کرنے والے لوگوں سے زیادہ کرایہ وصول جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کیا ابھی بھی راجوری سے جموں کا 500 اور راجوری سے درہال ،تھنہ منڈی ، کالا کوٹ ،بدل اور اس کے علاوہ جتنے بھی لوکل روٹ ہیں ۔ان سب پر پہلے سے زیادہ کرایہ وصول جا رہا ہے لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کے جتنے بھی لوکل روٹ ہیں ایک تو ان پر سواری بھی زیادہ بھری جاتی ہے اور اس کے باوجود مسافروں سے کرایہ بھی زیادہ لیا جاتا ہے۔ لوگوں میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وائے آر ٹی او راجوری اور ٹریفک پولیس کے اعلیٰ آفیسران سے یہ گزارش کی ہے کہ لوگوں کی اس پریشانی کو دور کیا جائے اور ساتھ میں جتنے بھی لوگ مسافر گاڑیوں پر سفر کرتے ہیں ۔ان کے لیے ماکول کرایا لاگو کیا جائے تاکہ لوگوں کو اور مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا