بلاک بونجواہ میں ناقص سڑک رابطہ

0
0

پریشان عوام کی ایل جی اور مرکزی سرکار سے توجہ کی اپیل
عاشق وانی

بونجواہ؍؍جہاں آج اس ڈیجیٹل دور میں یہ دعواہ کیا جاتا ہے کہ ہر گائوں کو سڑک سے جوڑا جائے ہر طرح کی سہولیات میسر کی جائیں، وہیں بونجواہ کشتواڑ میں ایک حاملہ عورت کو چار پائی پر اٹھا کر 10/15 کلو میڑ ہسپتال پہنچاناپڑتا ہے ،یہاں جو بھی سرکار آئی انہوں نے صرف عوام کو جھوٹے اور کھوکھلے خواب دیکھائے ،عوام کی ضروریات اور مطالبات پہ کسی نے آج تک توجہ نھیں دی ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ وہ چاہتے ہیں ان کے گائوں کو سڑک سے جوڑا جائے لیکن یہ تبھی ممکن ہے جب ہماری یہ دوندی بونجواہ سڑک جو عرصہ تیس چالیس سال سے بن رہی ہے ۔اس کی خستہ حالت درست ہو اور یہی مکمل ہو۔یہاں بے روزگار نوجوانوں نے اپنی گاڑیاں قرض پہ لی ہیں جب ویہیں گاڑی یہاں کے ایک کھڈے سے نکل کر دوسرے کھڈے میں پھنس جاتی ہیں تو وہ گاڑی والا اپنی قسمت کو روتاہے۔وہ اس گاڑی کی مرمت کرا ئے یااپنے بچوں کا پیٹ پالے۔یہ تو ناانصافی ہے۔ ہم رات دن پلکیں بچھائے بیٹھے ہیں کب ہم اس روڈ کی خستہ حالت اور اس کو مکمل دیکھیں اور جو گائوں سڑکوں کے بغیر ہیں انکو بھی سڑک سے جوڑا جائے۔ہم ایل جی اور مزکری سرکار سے گزارش کرتے ہیں اس پہ سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا