گرام پنچایت جیسے جمہوری ادارے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں: اوم برلا

0
0

سری نگر،// لوک سبھا سپیکر اوم برلا نے منگل کو شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر سری نگر میں جموں و کشمیر کے پنچایتی راج اداروں کو بااختیار بنانے کے پارلیمانی آوٹ ریچ پروگرام کا افتتاح کیا ہے ان کے علاوہ اس پروگرام میں جموں و کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی وزیر مملکت برائے جل شکتی اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز پرہلاد سنگھ پٹیل، مرکزی وزیر مملکت سماجی انصاف اور امپاورمنٹ کی وزارت رام داس اتھوالے، مرکزی وزیر مملکت وزارت تعلیم انپورنا دیوی، نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ نرمل کمار سنگھ، ممبران پارلیمنٹ اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

اوم برلا نے کہا کہ آوٹ ریچ پروگرام کا مقصد ہمارے جمہوری اداروں کو بنیادی سطح پر مضبوط اور زیادہ شفاف اور جوابدہ بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرام پنچایت جیسے جمہوری ادارے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں اور اس کے لئے اجتماعی اور مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا