واشنگٹن،//امریکی حکومت اور بین الاقوامی برادری طالبان کو افغانستان کی تسلیم شدہ حکومت کے طور پر منظوری دینے کی جلد بازی میں نہیں ہے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے منگل کو یہ بات کہی۔
محترمہ ساکی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ’’کسی بھی دیگر حالات کی طرح یہ حالات پر منحصر ہوگا۔ امریکی حکومت اور بین الاقوامی برادری منظوری دینے کی جلد بازی میں نہیں ہے‘‘۔