لیما ، یکم ستمبر (یواین آئی/زنہوا)
پیرو میں منگل کے روز ایک مسافر بس حادثہ کی شکار ہوکر گہری کھائی میں گر گئی ۔ جس کے نتیجے میں کم از کم 29 افراد کی موت ہوگئی اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ راجدھانی لیما کوہوانوکوس سے جوڑنے والی قومی شاہراہ پرمقامی وقت کے مطابق آج صبح چار بجے پیش آیا۔ حادثہ بس ڈرائیور کے کنٹرول کھودینے کی وجہ سے پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے او ر زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔