گلی پنڈی کے ایک غریب شخص کی پونچھ انتظامیہ سے گوہار

0
0

سڑک نکلنے سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیکر معاوضہ فراہم کرنے کی اپیل
ماجد چوہدری

پونچھ// پونچھ ضلع کے گلی پنڈی علاقے کے ایک غریب شخص نے پونچھ انتظامیہ سے گوہار لگائی کہ ان کی زمین سڑک کی زد میں آئی ہے جس سے ان کے مکان ، درخت اور فصل کو بھی بھاری نقصان ہو گیا ہے جبکہ اس سڑک سے ان کو کوئی فائدہ بھی نہیں ہوا اور انکا بہت بھاری نقصان ہو گیا لیکن ابھی تک انہیں ان کی زمین یا برباد ہوئی فصل کا کوئی معقول معاوضہ فراہم نہیں ہوا۔وہاں سے ایک شخص مشتاق احمد نے بتایا ہے کہ اس غریب شخص کے گھر کے پاس سے سڑک نکالی گئی اور اس کی زمین، درخت اور فصل بھی اس کی زد میں آئی لیکن اس غریب کی کسی نے نہیں سنی اور نہ ہی اس کو اس کے مکان، فصل اور درختوں کا کوئی معقول معاوضہ فراہم نہیں کیا۔انہوں نے بتایا ہے کہ اس غریب شخص کی مدد کے لیے کوئی بھی آگے نہیں آیا اور جب الیکشن آتے ہیں اسی وقت لوگ ان کے گھروں کی طرف آتے ہیں اور بعد میں ان کی طرف توجہ ہی نہیں دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جاتا ہے کہ اس کے پاس جاؤ جس کو آپ نے ووٹ دیا ہے اور اس جیسے غریب شخص کو سیاسی رساکشی کا شکار بنایا جاتا ہے۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ شری اندر جیت سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ اس میں مداخلت کریں اور انہیں ان کی زمین اور اس میں سڑک کی وجہ سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیکر معقول معاوضہ فراہم کروائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا