شجرکاری مہم کے بعد پودوں کی حفاظت کون کرے گا

0
0

لاکھوں پودے لگانے کے بعد ماحولیات میں کوئی تبدیلی نہیں
عمرارشدملک

راجوری؍؍شجرکاری مہم پر ہر سال سرکاری سطح پر لاکھوں روپے کے پودے مختلف مقامات پر لگائے جاتے ہیں لیکن بعد میں ان حفاظت کا کوئی بہتر بندوبست نہیں کیا جاتا جس 90 فیصد پودے کچھ ہی دنون میں خراب ہو جاتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ہر سال لاکھوں روپے کے پودے لگانے کے بعد بھی ماحولیات میں تبدیلیاں رونما کیوں نہیں ہو رہی ہیں۔ راجوری اور پونچھ کے دونوں اضلاع میں گزشتہ کچھ دنوں سے مختلف محکموں اور این جی اوز کی طرف سے شجرکاری مہم چلائی جارہی ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پودے لگائے جا رہے ہیں لیکن آج تک یہ پودے جوان کیوں نہیں ہوئے لکھوں روپے خرچ کرنے کے بعد بھی ماحولیات میں تبدیلیاں کیوں نہیں ہوئی۔ مختلف علاقوں کے لوگوں سے بات کرنے پر انہوں نے بتایا کہ مختلف محکموں کی طرف سے شجرکاری مہم ہر سال چلائی جاتی ہے لیکن پودوں کی حفاظت کی طرف کسی کی بھی توجہ نہیں ہے جس سے لاکھوں روپے کے پودے تباہ ہو جاتے ہیں اس لئے پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا