زبیر ملک
درہال ؍؍ملکاں میں تمام اساتذہ نے زونل ایجوکیشن آفیسر فاروق خان کے اعزازمیں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا اور تمام نے اپنے خیالات کے اظہار میں ان کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب میں کثیرتعداد میں اساتذہ ودیگران نے شرکت کی۔مقررین نے کہاکہ فاروق خان نے بڑا اچھا وقت گزارا ہے ان کے دور میں کسی بھی ملازم کو کسی قسم کی کوئی مشکلات درپیش نہیں آئی ۔اگر کسی کو مشکلات کا امکان ہوا ہے اس کا حل اور ازالہ انہوں نے خودکیا ہے ۔رفاقت ملک نے بھی اپنی سریلی آواز میں غزل کے چند اشعار گنگنائے جو کہ دل پر نشتر کا کام کرگئے ۔آخر میں زونل ایجوکیشن آفیسر نے بھی باقی اساتذہ کا الوداعی پارٹی منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا اگرچہ میں یہاں سے الوداعہو رہا ہوں لیکن کسی بھی وقت اگر کسی کو میری ضرورت پڑے تو میں ہر وقت آپ کے لئے حاضر ہوں اور مجھے امید ہے کہ آپ میرے لیے ہر وقت دعا کو رہیں گے۔