ضلع بھر میں 25 افراد کی حد سے زیادہ اجتماع کی اجازت نہیں

0
0

عوام بازاروں میں ماسک کا استعمال پابندی سے کریں :ضلع کمشنر وکاس شرما
ساجد طفیل لون

ڈوڈہ؍؍ ضلع کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما نے ڈی سی آفس ڈوڈہ میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 25 افراد کی حد سے زیادہ کسی بھی اجتماع کو ضلع میں کہیں بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری محکمے کا افسر انچارج اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے کو ذاتی طور پر ذمہ دار ٹھہرائے گا۔ مزید یہ کہ متعلقہ تحصیلدار کو شادی یا کسی دوسرے سماجی اجتماع کے لیے مطلوبہ اطلاع درکار ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ 25 کی حد کو سختی سے مانا جائے۔ ذرائع ابلاغ کے نمایندوں سے بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ کوویڈ کے مناسب رویے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہو گی اور خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے محکمہ پولیس کے ساتھ مل کر پہلے ہی مختلف جگہوں پر نگرانی شروع کر کے سخت اقدامات کیے ہیں۔ ساتھ ساتھ کوویڈ کے اصولوں یعنی ماسک نہ پہننا ، سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنا وغیرہ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔ ڈی سی نے یہ بھی کہا کہ خاص طور پر عوام بازاروں کا رخ کرتے وقت میں سی اے بی کی پیروی کرنے کی عادت بنائیں ۔اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو مکمل طور پر اکھاڑ پھینکنے کا واحد راستہ ہے ، اس کے علاوہ دکانداروں سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سماجی دوری کو سختی سے ان کی دکانوں پر عملایا جائے ، اور اس بات پر بھی زور دیا مقامی لوگ اس وقت تک بازاروں جانے سے باز رہیں جب تک کہ بازاز جانا اہم نہ اور کسی بھی طرح بھیڑ کا حصہ نہ بنیں۔ رات کا کرفیو برقرار رکھا گیا ہے ، اور اسے سختی سے نافذ کیا جائے گا۔ ضلع میں کووڈ پازیٹو کیسز کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ، ڈی سی نے بتایا کہ اس وقت ضلع میں 100 کے قریب مثبت کیسز ہیں جن میں سے صرف 10 ہسپتالوں میں ہیں اور 90 کے لگ بھگ ایسے ہیں جو کہ گھر کی تنہائی میں ہیں ، مثبت شرح کے علاوہ 0.35 فیصد رہ گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا