166نئے مثبت معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک3,19,681مریض صحتیاب

0
0

جموں؍؍حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے166نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے148کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 18کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد3,25,419تک پہنچ گئی ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے3,25,419معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے1,330سرگرم معاملات ہیں۔اَب تک3,19,681اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔اِسی مدت کے دوران 01کووِڈ مریض کی موت واقع ہوئی ہے جس کا تعلق صوبہ کشمیر سے ہے۔ اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی 66.78 فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,408تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,242کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,166کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید99فراد شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے36افراداور کشمیر صوبے کے63اَفرادشامل ہیں۔ بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 13,37,3,127ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 31؍ اگست 2021ئ؁کی شام تک13,04,7,708نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک32,26,966افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں8,042اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔1,330فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ4,62,855اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق27,50,331اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا