گاندربل؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتسنا نے آج ضلع میں جاری کووِڈ ٹیکہ کاری مہم اور دیگر اِقدامات کی صورتھال کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔دورانِ میٹنگ جاری ٹیکہ کاری مہم کی صورتحال اور ضلع میں ویکسی نیشن کی پیش رفت میں رُکاوٹ کے مسال پر تبادلہ خیال ہوا۔سی ایم او نے میٹنگ کو ویکسی نیشن کی دستیابی ، سی وی سی کے قیام اور ضلع میں ٹیکہ کاری مہم کی پیش رفت سے متعلق جانکاری دی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اَفسران / ملازمین بشمول تحصیل داروں ، ڈی ایم اوز اور بی ڈی اوز پر زور دیا کہ روزانہ کی بنیاد پر اہداف کو حاصل کیا جائے۔سی ایم او کو ہدایت دی گئی کہ وہ تمام 94 نامزد ویکسی نیشن سائٹس فعال ہیں اور اِن سائٹس پر کافی طبی عملہ دستیاب ہے۔اُنہوں نے تمام اَفسران پر زور دیا کہ وہ 18برس عمر سے 44 برس عمر کے لئے کووِڈ ۔19 ٹیکہ کاری مہم کے عمل میں سرعت لائی جائیں اور زائد از 45برس عمر کے لوگوں کے لئے دوسرا ٹیکہ لگانے پر خصوصی زور دیا جائے گا ۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پیر مظفر احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فاروق احمد بابا، جی ایم ڈی آئی سی ، سی پی او ، ڈی ایف او،سی ایم او،تحصیلدار، بی ایم اوز ،بی ڈی اوزاور دیگر متعلقہ اَفراد نے شرکت کی۔