میجر جنرل ایس ایس سلاریہ کلو فورس کے نئے کمانڈر

0
0

میجر جنرل ایچ ایس ساہی کی جگہ لیا اس عہدے کا چارج
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍قومی دفاعی اکادمی یعنی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (NDA)کے ایک سابق طالب علم اورفوج کے ایک سینئر آفیسر میجر جنرل ایس ایس سلاریہ نے سوموارکے روز فوج کے کلوفورس میں بطورجنرل آفیسر کمانڈنگ کے کمان سنبھال لی ۔فوج کی کلو فورس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ(جی ائوسی)میجر جنرل ایچ ایس ساہی سے میجر جنرل ایس ایس سلاریہ کو جنرل آفیسر کمانڈنگ کلو فورس کاچارج لیا۔30اگست2021کواس حوالے سے کلوفورس کے ہیڈکوارٹر پرایک تقریب منعقد ہوئی ۔اس ذمہ داری سے فارغ ہونے والے میجر جنرل ایچ ایس ساہی نے میجر جنرل ایس ایس سلاریہ کے تئیں نیک خواہشات کااظہارکیا۔خیال رہے کلو فورس شمالی کشمیرمیں جنگجومخالف ااپریشنزمیں پیش پیش رہنے کے ساتھ ساتھ سرحدوں کی حفاظت کی نگرانی کااہم فریضہ بھی انجام دیتاہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا