بفلیاز مڑہ سڑک پر Eco حادثہ کی شکار جائے ،دو نوجوان لقمۂ اجل

0
0

جان بحق نوجوانوں کے سانحہ ارتحال کی حالت ملاحظہ کرنے اور غمزدگان کی ڈھارس بندھانے وارد ایس ڈی ایم سرنکوٹ مع تحصیل انتظامیہ
منظورحسین قادری

سرنکوٹ ؍؍تحصیل سرنکوٹ کے دور افتادہ سنگلاخ موضع تراڑانوالی موناتھوب ہنڈووالا کے مقام پر بفلیاز سے مڑہ جارہی Eco زیر نبمر 5429ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر پانچ سو میڑ نیچے نزد چنگ نالہ کھائی میں جا گری جائے حادثہ پر ایک نوجوان عابد حسین ولد محمد صادق عمر 19 سال ساکن مڑہ اور ایک شاخ بکری جاں بحق جبکہ عمران ملک ولد عبدالقیوم عمر 22 سال ساکن تراڑانوالی محلہ کھیت کو فوری علاج ومعالجہ کے لئے سب ڈسٹرک ہسپتال سرنکوٹ پہچانے کی کوشش کی گئی مگر ہسپتال کے قریب پہنچنے سے قبل ہی زندگی کی جنگ ہار گیا اس سنسنی خیز خبر کے پھیلتے ہی نعیم النسائ￿ بھٹی ایس ڈی ایم سرنکوٹ مع تحصیل انتظامیہ جائے حادثہ کو ملاحظہ کرنے اور یکے بعد دیگرے سوگوارکنبوں کی ڈھارس بندھانے مڑہ وتراڑانوالی پہنچی انھوں نے لواحقین وغمزدگان کے ساتھ ہمدردی پیش کرتے ہوئے ان دونوں خاندانوں کے ورثائ￿ سے نوجوانوں کے حالات زندگی دریافت کئے لواحقین نے اورعوام نے بتایا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں نے پولیس بھرتی آرمی بھرتی میں دوڑ بھاگ کی مگر کچھ نہ ہونے پر حصول روز گار کی خاطر بنک سے لاؤن لکر ایک نوجوان نے Eco جو موت کی سبب بنی اس ضمن میں عوام نے ایس ایس ڈیم سرنکوٹ خاتون ہونے کی حیثیت سے جو فوری تعزیت پرسی وحوصلہ افزائی کوخوش آئند قراردیا اور حکام بالا سے تنگ سڑک پر مزید حادثات لاحق ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سڑک پر کلوٹ تعمیر کئے جانے اور کلوٹ بنائے جانے کی مانگ کی نیز اس دور دراز علاقہ میں ایک چھوٹی ایمبولنیس کو لازمی قرار دیا واضح ہو کہ جاں بحق نوجوانوں کے نماز جنازہ میں کثیرالتعداد فرزندان توحید ورسالت نے شرکت کی تراڑانوالی کھیت میں مولانا مفتی سید بشارت حسین برکاتی سربراہ اعلیٰ دارالعلوم رضویہ سلطانیہ سرنکوٹ کے اقتدا میں ادا کی گئی اس موقع پر مولانا عبدالمصطفٰے قادری مولانا عبدالرشید مہتمم مدرسہ لکھنؤ مولانا محمد قاسم رضا قاری جاوید احمد قاری محمد منظور حسین قادری رضوی مولانا عبدالرشید علیمی حافظ محمد نصیر علیمی مولانا فضل الہی مولوی نصیب احمد ملک بھی موجود تھے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا